Wednesday, January 1, 2025
ہومSportsراشد خان کی کرکٹ گیند کیساتھ فٹبال سکلز دکھاتے ویڈیو وائرل

راشد خان کی کرکٹ گیند کیساتھ فٹبال سکلز دکھاتے ویڈیو وائرل



(افضل بلال) برطانیہ میں جاری ’دی ہنڈرڈ لیگ‘ کے دوران افغان کرکٹ ٹیم کے کپتان راشد کی کرکٹ گیند کے ساتھ فٹبال سکلز دکھاتے ہوئے ویڈیو وائرل ہو گئی۔

دی ہنڈرڈ لیگ میں ٹرینٹ روکٹ کی نمائندگی کرتے ہوئے راشد اپنی عمدہ گیند بازی اور دھواں دار بیٹنگ کے ساتھ ساتھ اپنے فٹبال سکلز کی وجہ سے بھی چرچہ میں آنے لگے ہیں۔ دی ہنڈرڈ لیگ کی فرنچائز ٹرینٹ روکٹ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنے آفیشل اکاؤنٹ سے ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں لیگ سپینر راشد خان کو کرکٹ گیند کے ساتھ فٹبال سکلز دکھاتے دیکھا جا سکتا ہے۔

ٹرینٹ روکٹس کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ راشد اپنی بولنگ کے دوران جب گیند ان کی طرف آتی ہے تو وہ گیند کو بغیر ہاتھ لگائے اپنے پاؤں سے کک لگا کر ہوا میں اچھالتے ہیں اور پھر 4 مرتبہ بغیر گیند کو چھوئے کک لگا کر ہوا میں اچھالے رکھتے ہیں اور بعد میں اپنے بائیں ہاتھ سے گیند کو کیچ کر کے اپنے بولنگ پوائنٹ پر واپس چلے جاتے ہیں۔

راشد خان کی اس ویڈیو کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بے حد پسند کیا جا رہا ہے، ویڈیو کو اب تک ڈیڑھ لاکھ کے قریب مداح دیکھ چکے اور سینکڑوں تبصرے بھی ہو چکے ہیں، صارفین کی جانب سے راشد خان کے کھیل سے ہر انداز میں لطف اندوز ہونے کی تعریف کی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: راشد خان نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں اہم سنگِ میل عبور کر لیا

واضح رہے کہ راشد خان میدان میں بولنگ بیٹنگ اور فیلڈنگ کے ساتھ ساتھ اپنے زندہ دل رویے کی باعث جانے جاتے ہیں، گزشتہ دنوں ان کی بغیر دیکھے منفرد انداز میں کیچ پکڑنے کی ویڈیو بھی صارفین کی توجہ کا مرکز بنی رہی تھی۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں