Wednesday, January 1, 2025
ہومSportsرونالڈو اور گرل فرینڈ بحیرۂ احمر کے ساحل پر ہوٹل تعمیر کریں...

رونالڈو اور گرل فرینڈ بحیرۂ احمر کے ساحل پر ہوٹل تعمیر کریں گے


ـــ فائل فوٹو

عالمی شہرت یافتہ پرتگالی فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو اور ان کی پارٹنر جارجینا روڈریگز سعودی عرب میں ایک شاندار ہوٹل تعمیر کر رہے ہیں۔

جب دسمبر 2022ء میں کرسٹیانو رونالڈو کا سعودی فٹبال فرنچائز النصر کے ساتھ معاہدہ طے ہوا تب سے ہی وہ اور ان کی پارٹنر جارجینا روڈریگز سعودی عرب کو اپنا نیا گھر کہتے ہیں۔

جارجینا روڈریگز نے اپنی انسٹا اسٹوریز پر بحیرۂ احمر کے سعودی عرب کو لگنے والے ساحل کی کچھ تصاویر شیئر کی ہیں۔

ان تصاویر میں ساحل پر ایک لگژری ہوٹل کا تعمیراتی کام ہوتے  دیکھا جا سکتا ہے۔

اُنہوں نے یہ تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ’یہاں ایک نئی جنت تعمیر ہو رہی ہے‘۔

فوٹو بشکریہ انسٹاگرام
فوٹو بشکریہ انسٹاگرام

ان کی کمپنی جس کا نام ’وزٹ ریڈ سی‘ ہے املوج اور الواج کے درمیان واقع ہے جو سمندر کے شفاف پانی کے درمیان ایک دلکش اور روح کو چھولینے والا ماحول پیش کرتی ہے۔

کمپنی کے انسٹاگرام پیج پر  سعودی عرب کے مغربی ساحل کا دورہ کرنے  والی سیاحوں کے لیے تفریحی سرگرمیوں کی بھی تشہیر کی گئی ہے جن میں ونڈ سرفنگ، کیکنگ، اسکوبا ڈائیونگ یا صرف ساحل سمندر پر آرام کرنا شامل ہیں۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں