Friday, January 3, 2025
ہومSportsرونالڈو نے یوٹیوب چینل متعارف کراتے ہی ایک اور ریکارڈ بنا لیا

رونالڈو نے یوٹیوب چینل متعارف کراتے ہی ایک اور ریکارڈ بنا لیا


(ویب ڈیسک)فٹ بال کی دنیا کے بے تاج بادشاہ کرسٹیانو رونالڈو نے ایک اور بڑی کامیابی اپنے نام کرلی، یوٹیوب چینل متعارف کراتے ہی ایک اور ریکارڈ بنا ڈالا۔

پرتگالی لیجنڈ فٹ بالر رونالڈو نے پوری دنیا پر آشکار کردیا کہ وہ کس حد تک مقبول کھلاڑی ہیں پرتگالی لیجنڈ فٹ بالر نے چند روز قبل ہی اپنے یوٹیوب چینل پر ویڈیوز اپلوڈ کرنے کا باقاعدہ آغاز کیا تھا جبکہ انہوں نے 8 جولائی کو یوٹیوب جوائن کیا تھا۔

رونالڈو نے ’یو آر کرسٹینا ‘  نامی یوٹیوب چینل پر تین دن میں 12 ویڈیوز اپ لوڈ کیں جن کو کروڑوں صارفین نے دیکھا اور پسند کیا، یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ جہاں 39سالہ فٹبالر نے تین دن میں 3کروڑ 20 لاکھ سے زائد سبسکرائبرز حاصل کرکے ایک نیا ریکارڈ اپنے نام کیا وہیں ان کے مداح یہ بھی سوچ رہے کہ آخر ان کو اس چینل سے کتنی آمدنی ہوئی ہوگی؟

ڈیجیٹل میڈیا کے ماہرین کے مطابق یوٹیوب چینلز ایک ہزار ویوز پر عام طور پر چھ امریکی ڈالر تک کما سکتے ہیں جبکہ 10 لاکھ ویوز پر ملنے والی رقم 12 سو سے چھ ہزار امریکی ڈالرز تک ہو سکتی ہے۔

 یہ بھی پڑھیں: شکیب الحسن پر قتل کا مقدمہ، بنگلہ دیش کرکٹ بورڈکا اہم بیان سامنے آ گیا

رونالڈو کے چینل کی تفصیلات سے ان کے ویوز کا اندازہ کیا جائے تو ان کے ویوز کی تعداد 12 کروڑ 10 لاکھ سے بھی زیادہ بنتی ہے۔ اگر حساب لگایا جائے تو یوٹیوب کے ویوز اور ممکنہ اسپانسر شپس سے ان کو اب تک کئی سو ملین ڈالر کی آمدنی حاصل ہوچکی ہے۔

اس سے قبل رونالڈو نے یوٹیوب کا ایک اور ریکارڈ بھی قائم کیا تھا، ای ایس پی این یوکے کے مطابق رونالڈو کا یوٹیوب چینل پہلے 90 منٹ میں ایک ملین سبسکرائبرز حاصل کرنے والا دنیا کا پہلا چینل ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں