Wednesday, January 8, 2025
ہومSportsروہت شرما کی اہلیہ کو فلسطینیوں کے حق میں شیئر کی گئی...

روہت شرما کی اہلیہ کو فلسطینیوں کے حق میں شیئر کی گئی پوسٹ حذف کرنا پڑ گئی


—فائل فوٹوز 

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما کی اہلیہ ریتیکا سجدے  کی جانب سے بھی فلسطینیوں کے حق میں وائرل پوسٹ ’ALL EYE ON RAFAH‘ شیئر کی گئی ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل اس پوسٹ کو جہاں دنیا بھر کے ہر خاص و عام افراد نے رفح کے حق میں اپنے اکاؤنٹس پر شیئر کیا ہے وہیں بھارتی متعدد فنکاراؤں نے بھی اس پوسٹ کو شیئر کر کے فلسطین کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔

اسی سلسلے میں گزشتہ روز روہت شرما کی اہلیہ ریتیکا سجدے کی جانب سے بھی دنیا بھر کے انسٹاگرام اکاؤنٹس پر شیئر کی جانے والی پوسٹ اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کی اسٹوری پر شیئر کی گئی جسے سخت تنقید کے بعد اُنہیں حذف کرنا پڑا۔

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

روہت شرما کی اہلیہ کا غزہ کے مظلوم فلسطینیوں کے حق میں اس پوسٹ کو شیئر کرنا ہی تھا کہ اُن پر انتہا، تشدد اور تعصب پسند بھارتیوں نے تنقید کی بوچھاڑ کر دی۔

یاد رہے کہ عالمی عدالت انصاف (آئی سی جے) نے رفح میں انسانی صورتحال کو تباہ کن قرار دیتے ہوئے اسرائیل کو رفح پر حملے نہ کرنے کا حکم دے رکھا ہے جبکہ ہٹ دھڑم اسرائیل اپنی جارحانہ کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔

واضح رہے کہ اسرائیلی مظالم کے خلاف سوشل میڈیا پر وائرل پوسٹ (All Eyes on Rafah) سے مراد غزہ کے علاقے رفح میں فلسطینیوں کی نسل کشی ہے جہاں تقریباً 1.4 ملین سے زیادہ فلسطینی پناہ کی تلاش میں موجود ہیں۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں