Thursday, December 26, 2024
ہومSportsسابق سری لنکن کرکٹر دلشان آسٹریلوی شہری بن گئے

سابق سری لنکن کرکٹر دلشان آسٹریلوی شہری بن گئے


فائل فوٹو

سابق سری لنکن کرکٹر تلک رتنے دلشان آسٹریلوی شہری بن گئے۔

آسٹریلوی رکن پارلیمنٹ جیسن ووڈ نے سوشل میڈیا پر تلک رتنے دلشان کی آسٹریلوی شہریت کا اعلان کیا۔

جیسن ووڈ نے کہا ہے کہ سٹیزن شپ کی تقریب خاص اس لیے تھی کہ اس میں سابق سری لنکن کپتان تلک رتنے دلشان بھی موجود تھے، تلک رتنے دلشان سری لنکا ون ڈے تاریخ کے ایک بہترین بیٹر مانے جاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تلک رتنے دلشان نے ورلڈ کپ 2011 میں 5 سو سے زائد رنز بنانے کا ریکارڈ قائم کیا، وہ اب آسٹریلوی شہری کی حیثیت سے مقامی ٹیم جوائن کریں گے اور اپنا ٹیلنٹ کمیونٹی سے شئیر کریں گے۔

جیسن ووڈ کا کہنا ہے کہ خوشی ہے کہ تلک رتنے دلشان کی بیٹی ریسنڈی اپنے والد کے نقش قدم پر چل رہی ہیں۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں