لٹل ماسٹر سچن ٹنڈولکر نے ننگے پاؤں فاسٹ بولنگ کرنے والی لڑکی کی ویڈیو سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کردی۔
سچن ٹنڈولکر ایک لڑکی کی فاسٹ بولنگ کو دیکھ کر کافی متاثر ہوئے اور اس کی ویڈیو اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر شیئر کردی، جس میں ایک نوجوان لڑکی کو بڑے ہی عمدہ انداز میں ننگے پاؤں بولنگ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
سابق ٹیسٹ کرکٹر نے لڑکی کے بولنگ اسٹائل کو بھارتی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر ظہیر خان کا انداز قرار دیتے ہوئے کہا کہ سشیلا مینا کا بہت ہی پیارا انداز جو دکھنے میں بہت ہموار اور خوشنما ہے بالکل ظہیر خان جیسا لگتا ہے۔
ٹنڈولکر نے مزید کہا کہ کیا آپ کو بھی ایسا لگتا ہے؟ جس کے جواب میں صارفین لڑکی کے بولنگ انداز کو خوب پسند کرتے ہوئے اس کیلئے حوصلہ افزا تبصرے کررہے ہیں۔