Tuesday, January 7, 2025
ہومSportsشعیب ملک اور ثانیہ مرزا میں طلاق کی تصدیق اصل حقیقت سامنے...

شعیب ملک اور ثانیہ مرزا میں طلاق کی تصدیق اصل حقیقت سامنے آگئی



(ویب ڈیسک) سابق قومی کرکٹ ٹیم کے  کپتان شعیب ملک اورسابق بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا میں طلاق کی تصدیق ہو گئی ، اصل حقیقت سامنے آ گئی۔

تفصیلات کے مطابق ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کے مابین طلاق کی افواہیں طویل عرصے سے گردش میں تھیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق کپتان کے اہل خانہ نے تصدیق کی ہے کہ شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے درمیان باقاعدہ طلاق ہوچکی ہے، تاہم اب معلوم ہوا ہے کہ شعیب ملک سے ثانیہ مرزا نے خود طلاق لی ہے ، وہ شعیب کے دوسری خواتین سے بے تکلف تعلقات یا میل ملاپ سے خوش نہیں تھیں۔

بتایا گیا ہے کہ ثانیہ مرزا نے پہلے تو شعیب ملک کو سمجھانے کی کوشش کی مگر وہ باز نہ آئے، اس پر انہوں نے شعیب ملک کی ان سرگرمیوں کو نظر انداز کرنے کی بھی کوشش کی مگر جب صبر کا پیمانہ چھلک پڑا تو انہوں نے بالآخر طلاق کا مطالبہ کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں:سرفراز احمد ہمیشہ کیلئے ملک چھوڑ گئے  کس ٹیم کی طرف سے اب کھیلیں گے؟حیرت انگیز انکشاف

خیال رہے کہ گزشتہ دو روز قبل ثانیہ مرزا نے اپنی طلاق کے حوالے سے انسٹاگرام سٹوری بھی شیئر کی تھی، جس میں لکھا تھا کہ” شادی مشکل ہے، طلاق مشکل ہے, ان میں سے کون سی زیادہ مشکل ہے، اس کا انتخاب کریں، موٹاپا مشکل ہے, فٹ رہنا مشکل ہے, اپنی مشکل کا انتخاب کریں، قرض میں رہنا مشکل ہے, مالی طور پر نظم و ضبط رکھنا مشکل ہے, اپنی مشکل کا انتخاب کریں۔

سابق ٹینس سٹار ثانیہ مرزا نےاپنی پوسٹ میں مزید لکھا کہ زندگی کبھی آسان نہیں ہوگی، یہ ہمیشہ مشکل رہے گی لیکن ہم اپنی مشکل کا انتخاب کر سکتے ہیں, سمجھداری سے انتخاب کریں۔”

 خیال رہے کہ ثانیہ مرزا اور شعیب ملک  نے 2010میں شادی کی تھی, اس رشتے میں بندھنے کے 8 سال بعد ان کے گھر بیٹے کی پیدائش ہوئی جس کا نام انہوں نے اذہان مرزا ملک رکھا۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں