Monday, January 6, 2025
ہومSportsشکیب نے غصے میں رضوان کی جانب گیند کیوں پھینکی؟

شکیب نے غصے میں رضوان کی جانب گیند کیوں پھینکی؟



راولپنڈی (ویب ڈیسک) پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان پہلے ٹیسٹ میں کھیل کے 4 دنوں کے دوران مثبت انرجی دکھائی دی لیکن آخری دن ایک ناخوشگوار لمحہ دیکھنے میں آیا۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابقراولپنڈی میں کھیلے گئے ٹیسٹ میچ میں بنگلادیش نے قومی ٹیم کے خلاف 10 وکٹوں سے تاریخی فتح حاصل کی۔

پانچویں دن پاکستان کی اننگز کے دوران جب پاکستان کا اسکور 103 رنز پر4 کھلاڑی آؤٹ تھا، تب  یہ واقعہ 33ویں اوور میں پیش آیا جب شکیب الحسن کو اوور کی دوسری گیند کرانا تھی۔

بنگلادیشی آل راؤنڈر  گیند کرانے کے لیے آئے لیکن رضوان کھیلنے کے لیے تیار نہ تھے تو شکیب الحسن نے غصے میں گیند رضوان کی جانب پھینکی، محمد رضوان سیٹ ہو ہی رہے تھے کہ وہ بنگلادیش کے وکٹ کیپر لٹن داس سے گفتگو میں مصروف ہوگئے اور پھر جیسے ہی تیار ہونے لگے شکیب نے رضوان کی جانب گیند پھینک دی۔

ساتھ ہی امپائر بھی شکیب سے کچھ کہتے دکھائی دیے، بظاہر ایسا لگ رہا تھا کہ وہ امپائر سے اپنے کیے کی معذرت کررہے ہیں۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں