Thursday, December 26, 2024
ہومSportsعاقب جاوید وائٹ بال کے ہیڈ کوچ مقرر 

عاقب جاوید وائٹ بال کے ہیڈ کوچ مقرر 



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے عاقب جاوید کو عبوری مدت کے لیے وائٹ بال کا ہیڈ کوچ مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پی سی بی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق بورڈ کی سلیکشن کمیٹی کے سینئر ممبر اور سابق فاسٹ بولر عاقب جاوید کو چمپیئنز ٹرافی 2025 کے انعقاد تک عبوری مدت  کیلئے  وائٹ بال ہیڈ کوچ مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پی سی بی کا کہنا ہےکہ اس دوران مستقل ہیڈ کوچ کی سلیکشن کا عمل بھی شروع کردیا جائے گا جو چیمپئنز ٹرافی کے اختتام تک مکمل ہو جائے گا۔چیمپئنز ٹرافی کے بعد عاقب جاوید کو پاکستان کرکٹ بورڈ میں ممبر سلیکشن کمیٹی کے علاوہ اضافی ذمہ داری بھی تفویض کی جائے گی۔

 یاد رہےکہ کرکٹ ٹیم کے وائٹ بال کوچ گیری کرسٹن نے پچھلے ماہ استعفیٰ  دے دیا تھا۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں