Friday, December 27, 2024
ہومSportsفائیو اے سائیڈ ہاکی ورلڈ کپ: پاکستان نے سوئٹزرلینڈ کو 1-10 سے...

فائیو اے سائیڈ ہاکی ورلڈ کپ: پاکستان نے سوئٹزرلینڈ کو 1-10 سے ہرا دیا


فوٹو، اسکرین گریب

فائیو اے سائیڈ ہاکی ورلڈ کپ میں پاکستان نے سوئٹزرلینڈ کو ایک کے مقابلے میں 10 گول سے ہرا کر نویں پوزیشن حاصل کرلی۔

مسقط میں پاکستان کی جانب سے زکریا حیات نے ہیٹ ٹرک کی جبکہ رانا وحید، حنان شاہد اور ارشد لیاقت نے دو دو گول کیے۔

پاکستان کے رانا وحید نے ایونٹ میں سب سے زیادہ 23 گول کیے۔ پاکستان کو ایف آئی ایچ کی جانب سے چیلنجرز ٹرافی بھی دی گئی۔

اس سے قبل فائیو سائیڈ ہاکی ورلڈ کپ سے باہر ہونے والی پاکستان ہاکی ٹیم نے راؤنڈ میچ میں آسٹریلیا کو 3-11 سے شکست دی تھی۔

اس میچ میں کپتان رانا عبدالوحید اشرف نے ہیٹ ٹرک سمیت 5 گول کیے تھے جبکہ غضنفر علی، ذکریا حیات نے دو اور مرتضیٰ یعقوب اور ارشد لیاقت نے ایک ایک گول اسکور کیا تھا۔

واضح رہے کہ فائیو اے سائیڈ ورلڈ کپ میں 16 ٹیموں نے شرکت کی تھی۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں