Thursday, January 2, 2025
ہومSportsلیونل میسی کا پہلا کنٹریکٹ خطیر قیمت پر نیلام کرنے کا فیصلہ

لیونل میسی کا پہلا کنٹریکٹ خطیر قیمت پر نیلام کرنے کا فیصلہ


لیونل میسی، فائل فوٹو 

ارجنٹینا کے معروف فٹبالر لیونل میسی کا پہلا کنٹریکٹ خطیر قیمت پر  نیلام کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

عالمی شہرت یافتہ فٹبالر لیونل میسی نے اپنا سب سے پہلا کنٹریکٹ بارسلونا کے ساتھ 14دسمبر 2000ء میں کیا تھا۔

اس کانٹریکٹ کو مارچ میں نیلامی کے لیے پیش کیا جائے گا اور اس کی قیمت 350,000 یوروز ہوگی۔

یہ کانٹریکٹ ایک رومال پر اس وقت تیار کیا گیا تھا جب لیونل میسی صرف 13 سال کے تھےاور اب اس کانٹریکٹ کو لندن میں قائم نیلام گھر بونمس کے تحت نیلام کیا جائے گا۔

رپورٹس کے مطابق یہ کانٹریکٹ لیونل میسی کے ایجنٹ اوراچو گیجولی کی جانب سے نیلام کیا جائے گا۔

 13 سالہ لیونل میسی نے ستمبر 2000ء میں دو ہفتے کے ٹرائل کے دوران سب کو متاثر کیا تھا لیکن پھر بھی کلب اس وقت ان کی سلیکشن کرتے ہوئے ہچکچا رہا تھا تو لیونل میسی ارجنٹینا میں اپنے آبائی شہر روزاریو واپس چلے گئے تھے۔

جس کے بعد بارسلونا کے ڈائریکٹر کارلس ریکسچ کلب کے اتنے اچھے کھلاڑی سے محروم ہونے پر پریشان تھے۔

اس حوالے سے لیونل میسی کے ایجنٹ اوراچو گیجولی نے اپنے ایک انٹرویو میں بتایا کہ جب مجھے بارسلونا کے ڈائریکٹر کارلس ریکسچ نے لیونل میسی کی سلیکشن کے بارے میں فیصلہ کرنے کے لیے مدعو کیا تھا تو وقت کی کمی کی وجہ سے باضابطہ طور پر کسی کنٹریکٹ پر دستخط کرنے بجائے جلدی میں ہم  نے ایک رومال پر کنٹریکٹ کے تمام فریقین کے دستخط لے لیے۔

دوسری جانب، بونمس نیو یارک میں فائن بکس اور مینیو اسکرپٹس کے سربراہ ایان ایہلنگ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ یہ کانٹریکٹ ان سب سے زیادہ سنسنی خیز آئٹمز میں سے ایک ہے جنہیں میں نے اب تک ہینڈل کیا‘۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ حقیقتاََ یہ صرف ایک نیپکن ہے لیکن یہ وہ مشہور نیپکن ہے جس سے لیونل میسی کے فٹبال کیریئر کا آغاز ہوا۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں