Sunday, December 29, 2024
ہومSportsمتحدہ عرب امارات میں بارش اور سیلاب کا خطرہ بڑھ گیا

متحدہ عرب امارات میں بارش اور سیلاب کا خطرہ بڑھ گیا



(24 نیوز)متحدہ عرب امارات میں مستقبل میں بارش اور سیلاب کا خطرہ بڑھ گیا۔

 رپورٹ کے مطابق ماہرین نے پیش گوئی کی ہے کہ متحدہ عرب امارات میں بارشوں کی شرح میں 30 فیصد اضافے کا امکان ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں درجۂ حرارت میں 1.7 ڈگری سینٹی گریڈ کا اضافہ ہو سکتا ہے، درجۂ حرارت میں اضافے سے طوفانی بارشیں، سیلاب، اولے اور بجلی گرنے کے واقعات پیش آ سکتے ہیں۔

اماراتی نیشنل سینٹر آف میٹرولوجی کے مطابق بارشوں میں اضافہ موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے ہوا ہے۔دوسری جانب متحدہ عرب امارات میں طوفانی موسم سے نمٹنے کے لیے اجلاس بھی ہوا ہے۔دبئی میں ہونے والے اجلاس میں موسمیاتی تبدیلیوں پر حکمتِ عملی بنانے پر غور کیا گیا۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں