Wednesday, December 25, 2024
ہومSportsمحسن نقوی کی زیرصدارت اجلاس؛وکٹ کیپر سرفراز احمد کو سکواڈ سے ریلیز...

محسن نقوی کی زیرصدارت اجلاس؛وکٹ کیپر سرفراز احمد کو سکواڈ سے ریلیز کردیا گیا



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی زیرصدارت اجلاس میں وکٹ کیپر سرفراز احمد کو سکواڈ سے ریلیز کردیا گیا۔

سما ٹی وی کے مطابق چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی زیرصدارت سلیکشن کمیٹی اور مینٹورز کا خصوصی اجلاس ہوا،سلیکشن کمیٹی اور مینٹورز کا اجلاس 2گھنٹےتک جاری رہا،چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے مینٹورز سے علیحدہ میٹنگ کی،محسن نقوی نے سلیکشن کمیٹی کے اراکین اور مینٹورز کے ساتھ مشترکہ ملاقات کی،طویل اجلاس میں ٹیم کی حالیہ کارکردگی اور فٹنس کا تفصیلی جائزہ لیاگیا، سلیکشن کمیٹی نے ٹیم میں متوقع تبدیلیوں سے چیئرمین پی سی بی کو آگاہ کیا،اجلاس میں کھلاڑیوں کے فٹنس عمل کو بھی رواں سیزیز کے ختم ہونے تک مکمل کرنے کا فیصلہ  کیاگیا،چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے پچز کا معیار بہتر بنانے کی ہدایت کی۔

ذرائع کے مطابق وکٹ کیپر سرفراز احمد کو سکواڈ سے ریلیز کردیا گیا،سرفراز احمد کوچ اور کپتان کیلئے پہلی ترجیح میں شامل نہیں،کوچ اور کپتان کی پہلی ترجیح میں محمد رضوان شامل ہیں،ضرورت پڑنے پر حسیب اللہ کو ملتان طلب کیا جاسکتا ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں