Tuesday, January 7, 2025
ہومSportsمسلسل آؤٹ آف فارم شاداب کو ٹیم میں کیوں شامل کیاگیا ؟...

مسلسل آؤٹ آف فارم شاداب کو ٹیم میں کیوں شامل کیاگیا ؟ اظہر محمود نے وجہ بتا دی



(24 نیوز )ٹی 20ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم کی ناقص کارکردگی کے بعد ٹیم سلیکشن پر سوالات کھڑے کر دیئے  ہیں، جس میں شاداب خان کی سلیکشن پر بھی شائقین کرکٹ نے تحفظات کا اظہار کیا ہے ۔

قومی ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ اظہر محمود سے سوال کیا گیا کہ شاداب خان کو ٹیم میں جگہ دینے کی کیا بڑی وجہ تھی جس پر انہوں نے کہا کہ بیٹرز کی ناکامی کے بعد شاداب کو ٹیم سے ہٹانا ممکن نہیں تھا۔

دوسری جانب سینئر سلیکٹر وہاب ریاض نے بتایا کہ اسپن باؤلر اسامہ میر کو کہہ دیا گیا تھا کہ قومی ٹیم میں آپ کی جگہ نہیں بنتی، شاداب کو تجربے کی بنیاد پر قومی ٹیم کا حصہ بنایا،ان کا مزید کہنا تھا کہ قومی ٹیم میں سلیکشن کے لیے اسامہ میر کا براہ راست چئیرمین پی سی بی محسن نقوی سے رابطہ کرنا بہت افسوسناک بات تھی۔

یہ بھی پڑھیں :میچ فکسنگ کا الزام, بابر اعظم نے بڑا فیصلہ کر لیا 





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں