Tuesday, December 31, 2024
ہومSportsمعروف کرکٹر کینسر کے باعث کرکٹ سے باہر

معروف کرکٹر کینسر کے باعث کرکٹ سے باہر


آسٹریلیا کی خاتون کرکٹر لارین چیٹل کینسر کے علاج کے لیے کرکٹ سے باہر ہوگئیں۔

فاسٹ بولر لارین چیٹل جِلد کے کینسر کا شکار ہیں جس کے علاج کے باعث اب وہ ویمن پریمیئر لیگ سمیت رواں سیزن میں نہیں کھیل سکیں گی۔ اس حوالے سے نیو ساؤتھ ویلز نے اپنے بیان میں بتایا ہے کہ لارین چیٹل سال کے آخر میں ٹریننگ پر واپسی کے لیے پُرامید ہیں۔

لارین چیٹل کو گردن کے قریب اسکن کا کینسر ہے جس کا انہوں نے ابتدائی علاج 2021ء میں کرایا تھا اور انہوں نے گزشتہ روز بھی چیک اپ کرایا تھا۔

لارین چیٹل نے گزشتہ برس کے آخر میں بھارت کے خلاف ٹیسٹ ڈیبیو کیا تھا۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں