Saturday, January 4, 2025
ہومSportsملتان ٹیسٹ: پاکستان کے 350 رنز مکمل سعود شکیل اور نسیم شاہ...

ملتان ٹیسٹ: پاکستان کے 350 رنز مکمل سعود شکیل اور نسیم شاہ کریز پر موجود



(24 نیوز)ملتان ٹیسٹ میں پاکستان نےاپنی پہلی اننگز میں 350 رنز مکمل کرلئےہیں، سعود شکیل اور نسیم شاہ کریز پر موجودہیں۔لاسٹ اپ ڈیٹ کے مطابق سعود شکیل54 اور نسیم شاہ نے 17 رنز بنائے تھے جبکہ پاکستان کا مجموعی سکور 366 رنز پر پہنچ چکا تھا۔ 

ملتان ٹیسٹ کے دوسرے روز پاکستان کی انگلینڈ کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان 3 ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ ملتان میں کھیلا جارہا ہے، جہاں کھیل کے دوسرے روز  سعود شکیل اور نائٹ واچ مین نسیم شاہ نے اپنی نامکمل اننگز کا آغاز کیا۔

اوپنر صائم ایوب کے جلد آؤٹ ہونے کے بعد کپتان شان مسعود اور اوپنر عبداللہ شفیق نے دوسری وکٹ کی شراکت میں 253 رنز بنائے۔عبداللہ شفیق 102، کپتان شان مسعود بھی  151 رنز بنا کر  آئوٹ ہوئے، انہوں نے 4 سال بعد کیریئر کی 11 ویں سنچری اسکور کی جس میں 10 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں