Wednesday, January 8, 2025
ہومSportsنئی ٹیسٹ رینکنگ: بابر اعظم کی چھ درجے تنزلی، رضوان کی ترقی

نئی ٹیسٹ رینکنگ: بابر اعظم کی چھ درجے تنزلی، رضوان کی ترقی


  • نئی ٹیسٹ رینکنگ میں بابر اعظم تیسرے سے نویں نمبر پر آگئے ہیں۔
  • بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ میچ میں پاکستانی بیٹر بابر اعظم خاص کارکردگی نہیں دکھا سکے تھے۔
  • ٹیسٹ رینکنگ میں پاکستانی بیٹر محمد رضوان کی سات درجے ترقی ہوئی ہے اور وہ 10 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کر دی ہے جس میں پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم کی چھ درجے تنزلی ہوئی ہے۔

آئی سی سی کی جانب سے بدھ کو جاری کی گئی رینکنگ کے مطابق بابر اعظم ٹیسٹ رینکنگ میں تیسرے سے نویں نمبر پر چلے گئے ہیں۔

بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں بابر اعظم کی پرفارمنس خاص نہیں رہی تھی اور وہ پہلی اننگز میں بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے تھے جب کہ دوسری اننگز میں بھی وہ صرف 22 رنز ہی بنا سکے تھے۔

پاکستان ٹیم کو اس ٹیسٹ میچ میں 10 وکٹوں سے شکست ہوئی تھی اور یہ بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف ٹیسٹ میچ میں پہلی کامیابی تھی۔

آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں پاکستانی وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کی سات درجے ترقی ہوئی ہے اور وہ 17 ویں سے 10 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔ محمد رضوان کی یہ رینکنگ ان کے کریئر کی سب سے بیسٹ رینکنگ ہے۔

محمد رضوان نے بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں 171 رنز ناٹ آؤٹ جب کہ دوسری اننگز میں 51 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔

نئی ٹیسٹ رینکنگ میں انگلینڈ کے ہیری بروک کی بھی تین درجے ترقی ہوئی ہے اور وہ چوتھے نمبر پر آ گئے ہیں۔

آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ کے مطابق انگلینڈ کے جو روٹ پہلے، نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن دوسرے اور ڈیریل مچل تیسرے نمبر پر برقرار ہیں۔

اسی طرح بنگلہ دیش کے دائیں ہاتھ کے بیٹر مشفق الرحیم بھی اپنے کریئر کی بیسٹ رینکنگ پر پہنچ گئے ہیں۔ وہ سات درجے ترقی کے بعد 17 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔

پاکستان کے خلاف ٹیسٹ میچ میں مشفق الرحیم بازی پلٹنے والوں میں شامل تھے۔ انہوں نے پہلی اننگز میں 191 رنز اسکور کیے تھے اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے تھے۔



Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں