Sunday, December 29, 2024
ہومSportsنا قابل شکست پاکستانی فائٹر شاہزیب رند نے برازیلین حریف کو شکست...

نا قابل شکست پاکستانی فائٹر شاہزیب رند نے برازیلین حریف کو شکست دے کر مسلسل چھٹی کامیابی حاصل کرلی



سنگا پور(سپورٹس رپورٹر) امریکہ کی اہم پرموشن ”کراٹے کومبیٹ،، میں پاکستانی فائٹر شاہزیب رند نے حریف برازیلین فائٹر برونو ایسیس کو شکست دے دی ۔ اس فتح کے بعد شاہزیب رند” کراٹے کومبیٹ،،میں مسلسل چھٹی بار کامیاب ہوئے ہیں اور ابھی تک وہ ناقابل شکست ہیں ۔ دونوں حریفوں کے درمیان  یہ مقابلہ کراٹے کومبیٹ انٹیرم ٹائٹل لائٹ ویٹ بیلٹ کے لیے  تھا۔شاہزیب رند کا ”کراٹے کومبیٹ ،، میں اس سے پہلے مقابلہ بھارتی فائٹر رانا سنگھ کے ساتھ ہوا تھا جو انہوں نے چند ہی سکینڈوں میں ٹیکنیکل ناک آوٹ کے ذریعے اپنے نام کر لیا تھا جس کے بعد انہیں پاکستان میں خوب شہرت ملی تھی۔شاہزیب رند پاکستان میں ووشو کے ٹاپ فائٹر ہیں جنہوں نے ابتدائی دنوں میں فائٹنگ یوٹیوب ویڈیوز دیکھ کر سیکھی تھی۔

اب شاہزیب رند کا اگلا مقابلہ چند ماہ بعد ورلڈ لائٹ ویٹ چیمپئن شپ  ٹائٹل کے لیے برازیلین حریف لوئز روچا سے ہو گا۔

مقابلے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میں کچھ بھی نہیں ہوں یہ سب اللہ کا کرم ہے ، انہوں نے کہا کہ میں نے اس مقابلے کے لیے بہت تیاری کی تھی لیکن یہ ٹائٹل کچھ بھی نہیں ہے، مجھے بہت آگے جانا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ  اس دنیا میں بہت زیادہ جنگیں ہو رہی ہیں یوکرین اورروس، فلسطین اور اسرائیل ، پاکستان اور بھارت کے درمیان ان سب جنگوں کو ،ختم ہونا چاہیے اور امن کو موقع دیا جا نا چاہیے اور میں جانتا ہوں یہ کام کون کر سکتا ہے ، وہ نام ہے ڈونلڈ ٹرمپ ، میری خواہش ہے کہ وہ امریکہ کا صدر بن کر امن قائم کریں ۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں