Wednesday, January 8, 2025
ہومSportsنووجوت سنگھ سدھو نے بھارتی کھلاڑی ہاردک پانڈیا کو ’کتے‘ سے تشبیہہ...

نووجوت سنگھ سدھو نے بھارتی کھلاڑی ہاردک پانڈیا کو ’کتے‘ سے تشبیہہ دے دی



ممبئی (ویب ڈیسک) بھارت میں ان دنوں آئی پی ایل اپنے عروج پر ہے، تاہم اس سب میں بھارتی سابق کھلاڑی کی شاعری وائرل ہو گئی ہے، جس میں انہوں جانوروں والی معنی خیز شاعری کی، نووجوت سنگھ سدھو نے ممبئی انڈینز کی یکے بعد دیگرے سکشت پر کپتان کی تبدیلی پر ایک ویڈیو پوسٹ شئیر کیا ہے، ساتھ ہی کیپشن میں جانوروں سے متعلق اپنی شاعری بھی شئیر کی۔

آئی پی ایل کے کامنٹیٹر نووجوت سنگھ سدھو کی جانب سے شئیر کی گئی ویڈیو میں روہت شرما کا ممبئی انڈینز کے ساتھ سفر کو دکھایا گیا ہے۔

تاہم نووجوت سنگھ سدھو نے لکھا کہ ’اگرچہ ہاتھی دھول میں بھی اٹ جائے تو تب بھی اس کی عزت کی جائے گی، کے کو سونے کی زنجیر بھی باندھ دی جائے تو اس اسکی عزت نہیں ہوتی‘۔

سابق کھلاڑی کے اس کمنٹ نے بھارتی میڈیا سمیت سوشل میڈیا کی بھی توجہ حاصل کر لی ہے۔اگرچہ نووجوت سنگھ سدھو کا مزاج کچھ اس طرح کا ہے کہ وہ شاعری کے ذریعے اپنی بات بیان کرنے کا ہُنر رکھتے ہیں تاہم بھارتی میڈیا کے مطابق ہاردک پانڈیا اور روہت شرما کی ممبئی انڈینز کی صورتحال کو کتے اور سونے کی زنجیر سے تشبیہہ دی گئی ہے تاہم یہ پہلی دفعہ نہیں ہوا ہے، اس سے قبل بھی احمد آباد میں گجرات ٹائٹنز کے خلاف میچ سے قبل نووجوت سنگھ سدھو کا کہنا تھا کہ ہارد پانڈیا کی کپتانی سے روہت شرما کی عزت پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں