Wednesday, January 8, 2025
ہومSportsورلڈکپ جیتنے کے بعد ویرات کوہلی کا اہلیہ انوشکا کیلئے رومانوی پیغام...

ورلڈکپ جیتنے کے بعد ویرات کوہلی کا اہلیہ انوشکا کیلئے رومانوی پیغام سوشل میڈیا پر وائرل 



بارباڈوس (ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارت نے جنوبی افریقہ کو فائنل میں شکست دیتے ہوئے ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ جیت لیاہے جس میں ویرات کوہلی کا سب سے اہم کردار رہا اور انہوں نے اپنی کارکردگی کا کریڈٹ اہلیہ انوشکا شرماکے نام کر دیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ میں کامیابی کے بعد ویرات کوہلی نے انسٹاگرام پر اہلیہ انوشکا شرماہ کے ہمراہ تصویر شیئر کی اور ساتھ انتہائی رومانٹک پیغام درج کرتے ہوئے کہا کہ ’’ میری محبت آپ کے بغیر یہ کسی طرح بھی ممکن نہیں تھا ،تم مجھے عاجز رہنے میں مدد کرتی ہو اور ہمیشہ مکمل سچائی کے ساتھ حقیقت سے آشنا کرواتی ہو، میں اس کیلئے تمہار ا شکرگزار ہوں ، یہ جیت جتنی میری ہے اتنی ہی تمہاری ہے ، میں تم سے محبت کرتاہوں ۔‘‘

یاد رہے کہ ویرات کوہلی نے جنوبی افریقہ کے خلاف فائنل میچ میں لڑکھراتی ہوئی بیٹنگ لائن کو سہارا دیا اور شاندار 76 رنز کی اننگ کھیل کر جیت میں سب سے اہم کردار ادا کیا۔

واضح رہے کہ بھارتی ٹیم بارباڈوس میں طوفان کے باعث واپسی کیلئے روانہ نہیں ہو سکی ہے تاہم موسم کی صورتحال بہتر ہونے پر ہی جہاز میں واپسی ہو گی۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں