دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) آئی سی سی ون ڈے بیٹنگ رینکنگ میں بابر اعظم کی پہلی پوزیشن برقرار ہے جبکہ بھارتی ویرات کوہلی تیسرے نمبر پر ہیں۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی نئی رینکنگ میں بھارت کے شبمن گل کی دوسری اور ویرات کوہلی کی تیسری پوزیشن ہے ۔ ون ڈے بولنگ رینکنگ میں جنوبی افریقہ کے کیشو مہاراج پہلے نمبر پر ہیں۔ آسٹریلیا کے جوش ہیزل وڈ کی دوسری اور ایڈم زمپا کی تیسری پوزیشن ہے۔ پاکستانی فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی ایک درجے تنزلی سے 8 ویں پوزیشن پر چلے گئے۔
بتایا گیا ہے کہ ٹی 20 بیٹنگ رینکنگ میں بھارت کے سوریا کمار یادیو کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔