Saturday, January 4, 2025
ہومSportsویمنز ٹی20 ورلڈکپ؛ پاکستان کی سیمی فائنل تک پہنچنے کی امیدیں برقرار

ویمنز ٹی20 ورلڈکپ؛ پاکستان کی سیمی فائنل تک پہنچنے کی امیدیں برقرار



(24 نیوز)آئی سی سی ویمنز ٹی20 ورلڈکپ میں پاکستان کی سیمی فائنل کھیلنے کی امیدیں برقرار ہیں۔

 دبئی کرکٹ سٹیڈیم میں گروپ اے کے میچ میں پاکستان کو نیوزی لینڈ کے خلاف لازمی فتح درکار ہے، دونوں ٹیمیں پیر کو مدمقابل آئیں گی۔

پاکستان اور نیوزی لیںڈ کے درمیان میچ مقامی وقت کے مطابق  کل شام 7 بجے کھیلا جائے گا۔

دوسری جانب قومی ٹیم کیویز کیخلاف لازمی فتح کیلئے آج شام 6 سے رات 9 بجے تک ہیڈ کوچ محمد وسیم کی نگرانی میں پریکٹس سیشن میں حصہ لے گی۔

خیال رہے کہ پاکستان نے ابتدائی میچ میں سری لنکا کو شکست دی تھی، بعدازاں بھارت اور آسٹریلیا نے گرین شرٹس کو دو میچز میں شکست دیکر گروپ اے میں تیسری پوزیشن پر دھکیل دیا ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں