Saturday, January 4, 2025
ہومSportsویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، انگلینڈ کی بنگلادیش کو شکست

ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، انگلینڈ کی بنگلادیش کو شکست


فائل فوٹو

ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں دن کے دوسرے میچ میں انگلینڈ نے بنگلادیش کو 21 رنز سے شکست دے دی۔

ایونٹ میں تیسرے روز کے دوسرے میچ میں انگلینڈ کی ویمن ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 7 کھلاڑیوں کے نقصان پر 118 رنز بنائے۔

ڈینی ویات 41 اور مایا نے 23 رنز کی اننگز کھیلی، ناہیدہ اختر ، فہیمہ خاتون اور ریتو مونی نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

119 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بنگلادیش ویمن ٹیم 7 کھلاڑیوں کے نقصان پر 97 رنز بناسکی۔

سوبھانا موسٹری 44 اور نگار سلطانہ 15 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں، انگلینڈ کی لینسے اسمتھ اور چارلی ڈین نے 2 ،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں