Thursday, December 26, 2024
ہومSportsٹی ٹوینٹی ورلڈکپ کیلئے سکواڈ میں کن کھلاڑیوں کو شامل ہونا چاہیے؟...

ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ کیلئے سکواڈ میں کن کھلاڑیوں کو شامل ہونا چاہیے؟ کامران اکمل نے اہم مشورہ دیدیا



لاہور (ویب ڈیسک) قومی ٹیم کے سابق وکٹ کیپر بیٹر کامران اکمل نے ٹی20 ورلڈکپ 2024 کیلئے اپنے 15 رکنی اسکواڈ سے حارث رؤف کو باہر کردیا۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق وقار یونس، بازید خان، سلمان بٹ اور باسط علی کے بعد قومی ٹیم کے سابق وکٹ کیپر بیٹر کامران اکمل نے بھی پاکستان کے آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ کیلئے اپنا 15 رکنی سکواڈ منتخب کیا ہے۔سابق کرکٹر و سلیکشن کمیٹی کا حصہ رہنے والے کامران اکمل نے ٹی20 ورلڈکپ کے 15 رکنی سکواڈ میں حارث رؤف سکواڈ میں جگہ نہیں دی جبکہ فاسٹ بولنگ لائن اَپ کیلئے شاہین شاہ آفریدی، محمد عامر، نسیم شاہ اور عباس آفریدی کو سکواڈ کا حصہ بنایا۔
کامران اکمل نے قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم اور محمد رضوان کو اوپننگ کیلئے منتخب کیا جبکہ پاور ہٹنگ کیلئے عرفان خان نیازی، افتخار احمد، اور اعظم خان کو لوئر مڈل آرڈر میں جگہ دی۔

سابق وکٹ کیپر اسامہ میر اور آل راؤنڈر عامر جمال کی سکواڈ میں شمولیت پر مخمصے شکار رہے۔

کامران اکمل کا 15 رکنی سکواڈ؛

کپتان بابراعظم، محمد رضوان، فخر زمان، عرفان خان نیازی، افتخار احمد، اعظم خان، شاداب خان، عماد وسیم، شاہین شاہ آفریدی، محمد عامر، نسیم شاہ، عثمان خان، صائم ایوب یا ابرار احمد، عباس آفریدی، اسامہ میر یا عامر جمال





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں