نیو یارک (آئی این پی ) پاکستان ٹیم کی شکست پر شاہد آفریدی بھی ہکا بکا رہ گئے،اپنے بیان میں کہا کہنے کوکچھ نہیں،میچ جیتنے کیلئے اتنے آسان مواقعے نہیں ملتے،افسوس ہو رہا ہے۔
قومی ٹیم کی بھارت کے ہاتھوں عبرتناک شکست پر سابق کپتان شاہد آفریدی نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی شکست پر افسردہ ہوں،بھارت نے 30 سے 40 رنز کم بنائے،میچ جیتنے کیلئے اتنے آسان مواقع نہیں ملتے۔
یادرہے کہ امریکہ کے بعد بھارت سے بھی گرین شرٹس کو 6 رنز سے شکست دیدی۔ قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر بھارتی کپتان روہت شرما کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔پاکستان کیخلاف بھارت کی بیٹنگ لائن بری طرح لڑکھڑا گئی اور پوری ٹیم 19 اوور میں 119 رنز پر ڈھیر ہوگئی، تاہم 120 رنز کے ہدف کے جواب میں قومی ٹیم مقررہ 20 اوور 7 وکٹوں کے نقصان پر 113 رنز بناسکی۔ بھارت کی پہلی وکٹ 12 رنز، دوسری وکٹ 19 رنز پر گری جب بھارتی کپتان روہت شرما شاہین آفر یدی کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔
پاکستان کیخلاف بھارت کی تیسری وکٹ 58 رنز پرگری جب اکثرپٹیل 20 رنز بنا کر نسیم شاہ کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے۔پاکستان کیخلاف بھارت کی چوتھی وکٹ 89 رنز پرگری۔ سوریا کمار یادیو 7 رنز بناکر حارث رؤف کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں پہلی مرتبہ بھارتی ٹیم پاکستان کیخلاف آل آؤٹ ہوئی۔ اس کے علاوہ 119 آل آؤٹ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں پاکستان کیخلاف بھارت کا کم ترین اسکور بھی ہے۔پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ نے 4 اوورز میں 21 رنز کے عوض 3 وکٹیں حا صل کر کے نمایا ں رہے۔
بھارت کیخلاف پاکستان کی پہلی وکٹ 26 رنز پر گری جب کپتان بابراعظم 13 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوگئے۔ بھارت کی جانب سے جسپریت بمرا نے 3 وکٹیں حاصل کیں اور مین آف دی میچ ایوارڈ حاصل کیا۔