Saturday, January 4, 2025
ہومSportsٹی 20 ورلڈ کپ 2024: افغانستان نے یوگانڈا کو دھو ڈالا، 58...

ٹی 20 ورلڈ کپ 2024: افغانستان نے یوگانڈا کو دھو ڈالا، 58 رنوں پر سمیٹ کر حاصل کی زبردست جیت


یوگانڈا کو جیت کے لیے 184 رن کا ہدف ملا تھا لیکن یہ ٹیم افغانستان کی بالنگ کے سامنے مکمل طور پر ڈھیر ہو گئی۔ افغانستان کی جانب سے فضل الحق فاروقی نے 4 اوورز میں 9 رن دے کر 5 وکٹ لیے جبکہ نوین الحق اور کپتان راشد خان نے 2-2 وکٹیں حاصل کیں اور مجیب الرحمان کو ایک وکٹ لینے میں کامیابی ملی۔ یوگانڈا کی جانب سے ریاضت علی شاہ نے 11 اور رابنسن اوبیا نے 14 رن بنائے جب کہ ٹیم کے 4 بلے باز صفر پر آؤٹ ہوئے اور 5 بلے باز دو ہندسوں تک بھی نہیں پہنچ سکے۔ فاروقی ٹی 20 ورلڈ کپ میں بہترین گیند بازی کرنے والے گیند بازوں کی فہرست میں چوتھے نمبر پر آئے۔



Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں