Saturday, January 4, 2025
ہومSportsٹی20 ورلڈکپ سپر 8 مرحلہ: یک طرفہ مقابلے کے بعد کالی آندھی...

ٹی20 ورلڈکپ سپر 8 مرحلہ: یک طرفہ مقابلے کے بعد کالی آندھی نے امریکا کو پچھاڑ دیا



(24 نیوز) ٹی20 ورلڈکپ کے سپر 8 مرحلہ میں ویسٹ انڈیز نے یک طرفہ مقابلے کے بعد امریکا کو شکست دے دی۔

ویسٹ انڈیز اور امریکا میں جاری انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے زیرِ اہتمام ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے 46 ویں میچ میں شریک میزبان آمنے سامنے ہوئے، بارباڈوس کے شہر برج ٹاؤن میں کھیلے گئے اس میچ میں امریکا کی پوری ٹیم ویسٹ انڈین باؤلرز کی نبی تلی گیند بازی کے باعث صرف 128 رنز ہی بنا سکی، 129 رنز کا ہدف کالی آندھی نے اننگز کے 11 ویں اوور میں ایک وکٹ کے نقصان پر بآسانی عبور کر لیا۔

یہ بھی پڑھیں: ورلڈکپ میں ناکامی، بابر اور رضوان کے سینٹرل کنٹریکٹ کی کیٹیگری میں تبدیلی کا خدشہ

ویسٹ انڈیز ٹیم کے کپتان روومن پاؤل نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تو امریکا کی جانب سے اننگز کا آغاز کرنے والے سٹیون ٹیلر صرف 2 رنز کے مہمان ثابت ہوئے، ان کے علاوہ انڈریس غوث 29 رنز بناکر نمایاں رہے، نتیش کمار 20، کپتان ایرون جونز 11، کورے اینڈریسن 7، ملنڈ کمار 19، شیڈلی وین شاک وک 18 اور ہرمیت سنگھ بغیر کھاتا کھولے پویلین لوٹ گئے، ویسٹ انڈیز کی جانب سے راسٹن چیز اور آندرے رسل نے 3،3 جبکہ الزاری جوزف نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

ہدف کے تعاقب میں ان فٹ برینڈن کنگ کی جگہ ٹیم میں شامل کیے جانےوالے شائے ہوپ نے جارحانہ آغاز فراہم کرتے ہوئے 39 گیندوں پر 8 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے 82 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، ان کے علاوہ دوسرے اوپنر جانسن چارلز 15 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ ون ڈاؤن آنے والے نکولس پورن 27 پر ناقابل شکست رہے۔

خیال رہے کہ ٹی20 ورلڈکپ کے سپر ایٹ مرحلے کے گروپ 2 میں جنوبی افریقہ اپنے دونوں میچز جیت چکی ہے، انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کو ایک میچ میں شکست اور ایک میں کامیاب حاصل ہوئی ہے جبکہ امریکا کو دونوں میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں