Wednesday, January 1, 2025
ہومSportsپاکستان انڈر 18 والی بال ٹیم نے ایشیئن چیمپئن شپ کے سیمی...

پاکستان انڈر 18 والی بال ٹیم نے ایشیئن چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں کوالیفائی کر لیا



اسلام آباد (تصور حسین)پاکستان انڈر 18 والی بال ٹیم نے پندرہویں انڈر 18 ایشیئن والی بال چیمپئن شپ بحرین کے سیمی فائنل اور انڈر 18 ورلڈ چیمپئن شپ  کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ سپر ایٹ مرحلے میں پاکستان نے چائنیز تائیپائی کو شکست دی اور کوریا کو پہلے رائونڈ میں ہرانے کی وجہ سے پاکستان ٹیم کو دو پوائنٹس وہ بھی ملے جبکہ سپر 8 کے آخری میچ میں پاکستان کو آج جاپان سے شکست ہوئی۔ اس پول سے پاکستان اور جاپان دونوں ٹیموں نے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ جبکہ پاکستان انڈر 18 والی بال ٹیم نے تاریخ میں پہلی بار ورلڈ چیمپئن شپ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ چیئرمین پاکستان والی بال فیڈریشن چوہدری محمد یعقوب اور صدر پی وی ایف سہیل خاور میر نے پاکستان ٹیم کی پرفامنس کو سراہا اور مبارکباد دی۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں