Thursday, December 26, 2024
ہومSportsپاکستان انگلینڈ کے مابین پہلا ٹی ٹوئنٹی آج کھیلا جائے گا

پاکستان انگلینڈ کے مابین پہلا ٹی ٹوئنٹی آج کھیلا جائے گا



(وسیم احمد) پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل آج ہیڈنگلے لیڈز میں کھیلا جائے گا۔

پاکستان اور انگلینڈ کے مابین ہونے والی 4 میچوں کی سیریز کا پہلا میچ آج ہیڈنگلے لیڈز میں ہو گا جبکہ دوسرا میچ 25 مئی کو برمنگھم، تیسرا میچ 28 مئی کو کارڈف  اور چوتھا میچ 30 مئی کواوول لندن میں کھیلا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: چئیرمین پی سی بی پاک انگلینڈ سیریز کا آخری میچ دیکھنے کیلئے انگلینڈ جائیں گے

کپتان قومی کرکٹ ٹیم بابراعظم کا کہنا ہے کہ آئرلینڈ کے خلاف کامیابی کے مومینٹم کو اس سیریز میں بھی برقرار رکھیں گے، گیری کرسٹن کی بحیثیت پاکستان وائٹ بال ہیڈ کوچ یہ پہلی سیریز ہے، ٹیم کے ٹریننگ سیشن اچھے رہے، تمام توجہ اس سیریز اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ پر ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ گزشتہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا فائنل کھیلے تھے، پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف 9 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ جیت رکھے ہیں، بابراعظم ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ 46  میچ جیتنے والے کپتان ہیں۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں