Saturday, January 4, 2025
ہومSportsپاکستان اور انڈیا کے درمیان سیریز کا امکان پیدا ہو گیا شائقین...

پاکستان اور انڈیا کے درمیان سیریز کا امکان پیدا ہو گیا شائقین کرکٹ کیلئے بڑی خوشخبری



کینبرا (ویب ڈیسک) کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹو نک ہوکلے کا کہنا ہے اگر ہمیں موقع ملتا ہے تو پاک بھارت کرکٹ سیریز کرا کے اچھا محسوس ہو گا۔

نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق کرکٹ آسٹریلیا کے سی ای او نک ہو کلے نے ایم سی جی میں پاک انڈیا فینز کی تقریب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاک بھارت کرکٹ کے لیے ہم اپنا کردار ادا کرنا پسند کریں گے کیونکہ ہم تمام ممبر ممالک کے ساتھ اپنے تعلقات کی قدر کرتے ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان کی دوبارہ میزبانی کر نے کے لیے پرجوش ہیں، آئندہ سیزن میں بھارتی ٹیم بھی ٹیسٹ سیریز کے لیے آسٹریلیا آ ٰرہی ہے ہم اس کے لیے بھی پرجوش ہیں۔ نک ہوکلے نے کہا کہ اگر ہم پاک بھارت کرکٹ کے لیے کوئی مدد کر سکتے ہیں تو یہ بہت اچھی بات ہے، میں سمجھتا ہوں کہ یہ کئی لحاظ سے باہمی سیریز کا معاملہ ہے اور باہمی سیریز کو ممکن بنانا دوسروں کا کام ہے لیکن اگر ہم کوئی مدد کر سکتے ہیں تو یہ ہمیں کر کے اچھا لگے گا، اگر کوئی موقع ملتا ہے تو ہمیں پاک بھارت سیریز کی میزبانی کر کے اچھا محسوس ہوگا۔

چیف ایگزیکٹو کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا تھا کہ نیو یارک میں پاکستان بھارت کے مقابلے کے سب منتظر ہیں، ہم یہ مقابلے زیادہ سے زیادہ دیکھنا چاہتے ہیں،  آسٹریلیا میں پاکستان بھارت مقابلہ کم از کم آنے والے سیزن میں ممکن نہیں ہے، شیڈول بہت مصروف اور پیچیدہ بھی ہے، یہاں جتنے بھی لوگ موجود تھے وہ ایم سی جی میں پاک بھارت مقابلے کیلئے تھے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں