Sunday, December 29, 2024
ہومSportsپاکستان نے انگلینڈ کیخلاف میچ کے آغاز میں ہی پہلی وکٹ گنوا...

پاکستان نے انگلینڈ کیخلاف میچ کے آغاز میں ہی پہلی وکٹ گنوا دی 



ملتان(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے آغاز میں ہی پہلی وکٹ گنوا دی، پاکستان نے ایک وکٹ کے نقصان پر 17 رنز بنا لیئے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کافیصلہ کیا جس پر صائم ایوب اور عبداللہ شفیق نے کھیل کا آغاز کیا لیکن صائم ایوب صرف 4 رنز بنا کر اٹکنسن کی گیند کا نشانہ بنے اور پولین لوٹ گئے ۔

قومی ٹیم کے کپتان شان مسعود کا کہنا تھا کہ بڑے اسکور کی کوشش کریں گے اور اندازہ ہے کہ بڑی دیر سے جیت نہیں سکے، ہم تین فاسٹ اور دو اسپنرز کے ساتھ کھیلیں گے۔

انگلش اولی پوپ نے کہا کہ پچ میں نمی موجود ہے لہٰذا جلد وکٹیں لینے کی کوشش کریں گے۔ ٹاس جیت جاتے تو پہلے بیٹنگ کا فیصلہ ہی کرتے۔

واضح رہے کہ ملتان میں اب تک دونوں ٹیمیں ایک دوسرے کے خلاف ایک ایک ٹیسٹ جیت چکی ہیں۔ انگلینڈ سے قبل بنگلا دیش نے پاکستان کو اسکی ہی سرزمین پر دو ٹیسٹ میچز کی سیریز میں وائٹ واش کیا تھا۔

پاکستان پلیئنگ الیون

صائم ایوب، عبداللہ شفیق، کپتان شان مسعود، بابر اعظم، نائب کپتان سعود شکیل، وکٹ کیپر محمد رضوان، سلمان علی آغا، عامر جمال، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ اور ابرار احمد۔

انگلینڈ پلیئنگ الیون

زیک کرالے، بین ڈکٹ، کپتان اولی پوپ، جو روٹ، ہیری بروک، وکٹ کیپر جیمی اسمتھ، کرس ووکس، گس ایٹکنسن، بریڈن کرس (ڈیبیو)، جیک لیچ اور شعیب بشیر۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں