Sunday, January 5, 2025
ہومSportsپاکستان نے کھیل کے میدان میں ایک اور ٹائٹل اپنے نام کرلیا

پاکستان نے کھیل کے میدان میں ایک اور ٹائٹل اپنے نام کرلیا



(رانا آذر)سکاٹش جونیئر اوپن چیمپئن شپ میں انڈر 13 کا ٹائٹل پاکستان کے سہیل عدنان نے جیت لیا۔

ایڈنبرگ میں جاری سکاٹش جونیئر اوپن چیمپئن شپ کی انڈر 13 کیٹیگری کے فائنل میں عدنان سہیل نے سپین کے اٹزل ریگویرو گارسیا کو شکست دی، سہیل عدنان نے سکاٹش جونیئر اوپن چیمپئن شپ کا فائنل صفر کے مقابلے میں تین سیٹ سے جیتا۔

یہ بھی پڑھیں:محکمہ موسمیات نے پھر بارش کی نوید سنا دی

ایونٹ میں 22 ممالک سے کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں جن میں  کینڈا، برطانیہ، اٹلی، مصر، امریکا سمیت دیگر شامل ہیں،سہیل عدنان دوسرے مرحلے میں برٹش جونیئر اوپن ورلڈ جونیئرسکواش چیمپین شپ میں بھی حصہ لیں گے،برٹش جونیئر اوپن ورلڈ جونیئر سکواش چیمپین شپ 2 جنوری سے 6 جنوری تک برمنگھم میں کھیلی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:رجب المرجب کا چاند کب نظر آئے گا، رویتِ ہلال حکام نے بتادیا

سہیل عدنان کی جیت پر پنجاب سکواش ایسوسی ایشن کے سنیئر نائب صدر محمد منصور اور ڈائریکٹر پی ایس اے مامون خان نے مبارکباددیتے ہوئے کہاکہ سہیل عدنان نے سکاٹش جونیئر اوپن چیمپئن شپ جیت کر پاکستان کا نام روشن کیا ہے،سہیل عدنان کی جیت پر ان کے والدین اور پنجاب سکواش ایسوسی ایشن کو کریڈٹ جاتا ہے۔

ڈائریکٹر پی ایس اے مامون خان کا کہناتھا کہ سہیل عدنان کی جیت پاکستان کی جیت ہے،امید ہے سہیل عدنان سمیت دیگر کھلاڑی پاکستان کا ایسے ہی نام روشن کرتے رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:سردیوں کی چھٹیوں میں اضافہ کا اعلان





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں