Sunday, January 5, 2025
ہومSportsپاکستان کیلئے چیمپئنز ٹرافی کا انعقاد ایک اعزاز ہےمحسن نقوی 

پاکستان کیلئے چیمپئنز ٹرافی کا انعقاد ایک اعزاز ہےمحسن نقوی 



کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہاہے کہ دنیائے کرکٹ کی ٹاپ ٹیمیں چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کیلئے آ رہی ہیں،پاکستان کیلئے چیمپئنز ٹرافی کا انعقاد ایک اعزاز ہے۔

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی سے قبل نیشنل کرکٹ سٹیڈیم کراچی کی اپ گریڈیشن پر کام تیزی سے جاری ہے،چیئرمین  پی سی بی محسن نقوی نے نیشنل کرکٹ سٹیڈیم کراچی کا دورہ کیا، محسن نقوی نے پراجیکٹ پر پیشرفت کا جائزہ لیا،چیئرمین پی سی بی  نے سٹیڈیم میں جاری تعمیراتی کاموں کا معائنہ کیا، محسن نقوی نے سکور سکرین کو مناسب جگہ نصب کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ سکرین کو اونچائی پر نصب کیا جائے تاکہ شائقین کو دشواری نہ ہو، شائقین کرکٹ کی سہولت کیلئے پارکنگ ایریا کوسٹیڈیم کے قریب کرنے کی ہدایت کی۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں