Tuesday, December 31, 2024
ہومSportsپاکستان کے طیب اکرم انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کے صدر منتخب

پاکستان کے طیب اکرم انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کے صدر منتخب



(24 نیوز)پاکستان کے طیب اکرام انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن (آئی ایچ ایف) کے 8 سالہ مدت کیلئے صدر منتخب ہوگئے۔

فیڈریشن کی جانب سے طیب اکرام کے صدر بننے کا باضابطہ اعلان کردیا گیا، انکی صدارت کی 4 سالہ مدت کو بڑھا کر 8 سال کی منظوری دی گئی ہے۔طیب اکرام کے بلامقابلہ صدر ایف آئی ایچ منتخب ہونے کا اعلان مسقط عمان میں ایف آئی ایچ کانگریس اجلاس میں کیا گیا۔

طیب اکرام کا تعلق لاہور سے ہے، وہ 2035 تک صدر انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔نریندر بٹرا کے مستعفی ہونے پر طیب اکرام 2 برس سے صدر کے فرائض نبھارہے تھے، اب مدت ختم ہونے پر دوبارہ ایف ائی ایچ کے انتخابات ہوئے جس میں وہ بلا مقابلہ صدر منتخب ہوگئے۔

طیب اکرام کا کہنا ہے کہ ہاکی ورلڈ کی صدارت بہت بڑا اعزاز ہے، پہلے سے زیادہ خدمت کرنے کا موقع ملا ہے، ہاکی کی ترقی کے لیے جو بھی ممکن ہوسکا، وہ کرنے کی کوشش کروں گا۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں