Thursday, December 26, 2024
ہومSportsپاک جنوبی افریقہ ٹیسٹ قومی ٹیم کی حکمت عملی سامنے آگئی

پاک جنوبی افریقہ ٹیسٹ قومی ٹیم کی حکمت عملی سامنے آگئی



سنچورین(ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی کرکٹ ٹیم کی مینجمنٹ اور سلیکشن کمیٹی نے جنوبی افریقہ کے خلاف باکسنگ ڈے ٹیسٹ کیلئے7 بیٹر کیساتھ میدان میں اُترے کا فیصلہ کرلیا۔

 نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق جمعرات سے سپر سپورٹس پارک سنچورین میں جنوبی افریقہ  کیخلاف شروع ہونے والے سیریز کے پہلے ٹیسٹ کیلئے اِن فارم صائم ایوب اور کپتان شان مسعود سے اوپننگ کروانے کا انتخاب کیا ہے۔

سابق ٹیسٹ کپتان بابراعظم کو ون ڈاؤں پوزیشن پر کھلایا جاسکتا ہے جبکہ جنوبی افریقہ  کیخلاف مسلسل 3 ون ڈے میچز میں صفر پر پویلین لوٹنے والے عبداللہ شفیق کو ڈراپ کیا جائے گا۔

بابراعظم گزشتہ ماہ اکتوبر میں انگلینڈ کیخلاف آخری دو ٹیسٹ میچز کیلئے آرام دیا گیا تھا انکی پلئینگ الیون میں واپسی ہوگی، کامران غلام نمبر 4، نائب کپتان سعود شکیل نمبر5 جب کہ ون ڈے اور ٹی 20 کپتان وکٹ کیپر محمد رضوان نمبر 6  پر بیٹنگ کریں گے۔اس کے علاوہ بیٹنگ آل راؤنڈر سلمان علی آغا نمبر 7 پر بیٹنگ کیلئے آئیں گے۔

واضح رہے کہ وائٹ بال سیریز کے بعد اب پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلی جائے گی۔دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ 26 دسمبر سے سنچورین میں کھیلا جائے گا۔  خیال رہے کہ ٹی20 سیریز جنوبی افریقہ کے نام رہی تھی جبکہ ون ڈے سیریز میں پاکستان نے میزبان ٹیم کو وائٹ واش کیا تھا۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں