Friday, December 27, 2024
ہومSportsپنڈی ٹیسٹ میں شکست: بابر اعظم کی ریٹائرمنٹ کی خبریں گردش کرنے...

پنڈی ٹیسٹ میں شکست: بابر اعظم کی ریٹائرمنٹ کی خبریں گردش کرنے لگیں



(24نیوز) ر اولپنڈی ٹیسٹ میں بنگلادیش کے ہاتھوں قومی ٹیم عبرتناک شکست کے بعد وائٹ بال کپتان بابر اعظم کی ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ سے متعلق خبریں سوشل میڈیا پر وائرل ہونے لگیں۔

بنگلادیش کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں بابر اعظم کو ناقص کارکردگی سوشل میڈیا سائٹس پر انہیں شدید تنقید کا سامنا ہے جبکہ انکی ریٹائرمنٹ کے حوالے سے جعلی پوسٹیں شئیر کی جا رہی ہیں،میچ ہارنے سے قبل ہی آج دوپہر سے ہی بابر اعظم کی ریٹائرمنٹ کی افواہ پھیلنے لگیں، وائرل پوسٹ کو اس طرح سے تیار کیا گیا جس سے کرکٹ شائقین گمراہ ہوگئے،اس ابتدائی پوسٹ کے کچھ ہی سیکنڈ میں اس سے بھی زیادہ سنسنی خیز جعلی ریٹائرمنٹ کا اعلان ایک مختلف پیروڈی اکاؤنٹ سے ہوا، جو تیزی سے وائرل ہو گیا اور میڈیا کی توجہ حاصل کرلی۔

بابر اعظم ٹیسٹ میچز میں مسلسل ناکامی دوچار ہیں، بنگلادیش کیخلاف دوسرے ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں وہ محض 11 بناکر آؤٹ ہوگئے تھے،وائٹ بال ٹیم کے کپتان بابراعظم مسلسل 106 ٹیسٹ اننگز میں 331 رنز بناسکے ہیں جس میں کوئی ففٹی شامل نہیں ہے،بعض سوشل میڈیا صارفین بابر اعظم کو ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے مشورے دے رہے ہیں تو کچھ لوگ انہیں فارم بحال ہونے تک محنت کرنے کا مشورہ دیتے نظر آئے۔

یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیشی کپتان کی مایہ ناز پاکستانی فاسٹ بولر سے ملاقات کی خواہش پوری نہ ہو سکی





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں