Friday, December 27, 2024
ہومSportsپیرالمپکس میں پرچم لہرانے پر ایران کا گولڈ میڈل بھارت کو مل...

پیرالمپکس میں پرچم لہرانے پر ایران کا گولڈ میڈل بھارت کو مل گیا



(ویب ڈیسک)فرانس میں جاری پیرا لمپکس کے جیولین تھرو مقابلے میں ایتھلیٹ صادق بیت قوائد و ضوابط کی خلاف ورزی پر اپنے گولڈ میڈل سے محروم رہ گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایرانی ایتھلیٹ صادق بیت سیاح کو پیرس میں ایف 41 جیولن تھرو مقابلے میں ریکارڈ قائم کرنے کے بعد اپنے ملک کا پرچم لہرانے پر طلائی تمغے سے محروم کردیا گیا۔

گولڈ میڈل سے محروم ہونے والے ایرانی ایتھلیٹ صادق بیت کا طلائی تمغہ مقابلے میں دوسرے نمبر پر آنے والے بھارتی جیولن تھرو کھلاڑی نودیپ سنگھ کو دے دیا گیا۔

 رپورٹ کے مطابق ایرانی اتھلیٹ صادق بیت نے جیولن تھرو میں 47.64 میٹر کے نئے پیرا اولمپک ریکارڈ کے ساتھ طلائی تمغہ جیتا تھا، جبکہ بھارتی شہر ہریانہ سے تعلق رکھنے والے 23 سالہ پیرا ایتھلیٹ نودیپ سنگھ نے 47.32 کی جیولین پھینکی تھی۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر جہاں ’پیرالمپکس‘ ٹرینڈ کر رہا ہے وہیں ’نودیپ سنگھ‘، ’بیت سیاح‘ اور ’جیولن تھرو‘ کے نام کے ہیش ٹیگز کا بھی استعمال کیا جا رہا ہے۔

دوسرے نمبر پر چین کہ سن پیژیانگ رہے جنہوں نے سلور میڈل حاصل کیا جبکہ عراق کے نخیلاوی ولڈان نے کانسی کا تمغہ جیتا۔
 بیت سیاح کے گولڈ میڈل ہارنے پر ایران میں افسوس پایا جا رہا ہے جبکہ نودیپ سنگھ کو طلائی تمغہ ملنے پر بھارت میں اس وقت جشن منایا جا رہا ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں