Saturday, January 4, 2025
ہومSportsپیرس اولمپکس کیلئے پاکستان کے 18 رکنی دستے کا اعلان

پیرس اولمپکس کیلئے پاکستان کے 18 رکنی دستے کا اعلان


فائل فوٹو

پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن نے پیرس اولمپکس کے لیے 18 رکنی دستے کا اعلان کر دیا۔

افتتاحی تقریب میں جہاں آراء نبی اور ارشد ندیم پاکستانی جھنڈے کو تھامیں گے۔

18 رکنی دستے میں 7 ایتھلیٹس اور 11 آفیشلز شامل ہیں، ان آفیشلز میں کوچز اور شعبہ میڈیکل کے لوگ بھی شامل ہیں۔

پاکستان کے ایتھلیٹس شوٹنگ، سوئمنگ اور ایتھلیٹکس میں ایکشن میں ہوں گے۔

محمد شفیق چیف ڈی مشن، جاوید لودھی ڈپٹی چیف ڈی مشن  اور زینب شوکت ایڈمن آفیشل ہوں گی۔

ایتھلیٹکس میں ارشد ندیم اور فائقہ ریاض کے ساتھ کوچ سلمان اقبال بٹ اور ڈاکٹر علی باجوہ ہوں گے جبکہ شوٹنگ میں غلام مصطفیٰ بشیر، کشمالہ طلعت اور گلفام جوزف کے ساتھ دو کوچز ہوں گے۔

سوئمنگ میں احمد درانی اور جہاں آراء کے ساتھ احمد علی ٹیم آفیشل ہوں گے جبکہ میثاق رضوی چیف میڈیکل اور رضوان احمد ویلفیئر افسر ہوں گے۔ 

فرانس میں پاکستانی سفارت خانے کے کاشف جمیل اولمپک اتاشی ہوں گے اور پاکستانی دستہ گروپس میں پیرس کے لیے روانہ ہو گا۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں