Sunday, December 29, 2024
ہومSportsپی ایس ایل ,سٹار انٹر نیشنل  کھلاڑیوں کو ڈرافٹ میں لانے کا...

پی ایس ایل ,سٹار انٹر نیشنل  کھلاڑیوں کو ڈرافٹ میں لانے کا پلان



(ویب ڈیسک )پی ایس ایل 10 کیلئےسٹار کھلاڑیوں کو ڈرافٹ میں لانے کا پلان زیرغور ہے۔ذرائع کے مطابق پی ایس ایل فرنچائزز مالکان اور مینجمنٹ کےاجلاس  کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

ذرائع کے مطابق پی ایس ایل کے شیڈول اور ڈرافٹنگ کی تاریخوں کو جلد ممکن بنانے پر فرنچائزز نے زور دیا، پی ایس ایل مینجمنٹ اور فرنچائزز کا مشترکہ طور پر غیر ملکی بڑے نام لانے پر اتفاق کیا۔

پی ایس ایل فرنچائزز نے غیر ملکی بڑے کھلاڑِیوں کو لانے کے لئے پی سی بی سے مالی تعاون کی بھی درخواست کی۔ آئی پی ایل میں ان سولڈ کھلاڑیوں کو پاکستان لانے پر زیادہ زور دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق  سٹیو  سمتھ، ڈیوڈ وارنر، کین ولیمسن، جونی بئیر سٹو سے پی ایس ایل فرنچائزز کے رابطے شروع ہوگئے، فن ایلن، کیشو مہاراج،شکیب الحسن،جیمی نیشم،ٹم ساوتھی،کشال مینڈس سے بھی پی ایس ایل فرنچائزز کا رابطہ شروع ہوگیا۔

پی ایس ایل فرنچائزز نے مینجمنٹ سے انگلینڈ کے کھلاڑیوں کو بھی پاکستان لانے کی درخواست کی ہے، فرنچائزز کا کہنا تھا کہ انگلینڈ کے وہ کھلاڑِی جو آئی پی ایل نہیں کھیل رہے وہ پی ایس ایل میں آئیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تقریباً 150 سے زائد غیر ملکی بڑے کھلاڑِی آئی پی ایل میں فروخت نہیں ہوئے تھے، آئیکونک کھلاڑیوں کے لئے بھی فرنچائزز نے رابطہ شروع کردیا۔ فرنچائزز اور پی ایس ایل مینجمنٹ کا اگلا اجلاس سلمان نصیر کی دستیابی پر ہوگا۔ سلمان نصیر آج کل چیمپئنز ٹرافی کے لئے کام کررہے ہیں۔
 





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں