(24نیوز)پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل سیزن 10 کے ڈرافٹ کی تاریخ 11 جنوری مقرر کر دی ہے، جس میں ویسٹ انڈیز، نیوزی لینڈ اور سری لنکا کے ٹاپ کھلاڑی شامل ہوں گے۔
پی سی بی نے پی ایس ایل سیزن 10 کی تیاریوں کا آغاز کر دیا ہے اور ڈرافٹ سے قبل یہ خوشخبری آئی ہے کہ دنیا کے بہترین کھلاڑیوں نے اس میں حصہ لینے کے لیے سائن اپ کر لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق، ویسٹ انڈیز، نیوزی لینڈ اور سری لنکا کے ٹاپ کھلاڑی پی ایس ایل سیزن 10 کے ڈرافٹ کا حصہ ہوں گے، ویسٹ انڈیز کے برینڈن کنگ، الزاری جوزف اور روسٹن چیس اس ڈرافٹ میں شامل ہوں گے۔
دوسری جانب سری لنکا کے کوسل مینڈس، چریتھ اسالانکا، بھانوکا راجہ پاکسے، داسن شناکا اور اووشکا فرنینڈو بھی پی ایس ایل کے ڈرافٹ میں موجود ہوں گے۔
علاوہ ازیں، نیوزی لینڈ کے میٹ ہنری، فن ایلن اور مارک چیپمین بھی ڈرافٹ میں دستیاب ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں:جنوبی افریقہ کا پاکستان کیخلاف پہلے ٹیسٹ کیلئے پلیئنگ الیون کا اعلان