Wednesday, January 1, 2025
ہومSportsپی ایس ایل 9 کراچی کنگز کی اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف...

پی ایس ایل 9 کراچی کنگز کی اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف بیٹنگ جاری



کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ سیزن 9 کے 15 ویں میچ میں کراچی کنگز کی اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق ٹاس کی جیت اسلام آباد یونائیٹڈ کے حصے میں آئی جس کے بعد کپتان شاداب خان نے میزبان ٹیم کراچی کنگز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ میچ کے آغاز پر اوپنرز شان مسعود اور ٹم سیفرٹ کریز پر  آئے تاہم  ٹم سیفرٹ دوسرے اوور میں 17 کے مجموعی سکور پر عماد وسیم کی بال پر سٹمپ آؤٹ ہو گئے، ڈوپلئے اور شان مسعود کریز پر موجود ہیں جنہوں نے چوتھے اوور کے اختتام تک 26 رنز جوڑے ہیں۔ 

واضح رہے کہ کراچی کنگز نے رواں سیزن کے دوران ابھی تک تین میچ کھیلے ہیں جن میں سے دو میں کامیابی حاصل کی جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ نے اب تک چار میچز کھیل کر صرف ایک میں فتح پائی ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں