Saturday, January 4, 2025
ہومSportsپی سی بی کیجانب سے 3 کرکٹرز کو غیر ملکی لیگز کیلئے...

پی سی بی کیجانب سے 3 کرکٹرز کو غیر ملکی لیگز کیلئے این او سی جاری



(24 نیوز) پی سی بی نے 3 قومی کرکٹرز کو آسٹریلوی ’بگ بیش لیگ‘ اور امریکی ’مائنر کرکٹ لیگ‘ کھیلنے کی اجازت دے دی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے اسامہ میر کو آسٹریلیا میں ہونے والی بگ بیش لیگ کے لیے 3 سے 27 جنوری تک کھیلنے کی اجازت دی گئی ہے جبکہ انور علی اور عثمان شنواری کو امریکا میں ہونے والی مائنر کرکٹ لیگ کے لیے این او سی جاری کیا گیا ہے۔

پی سی بی نے ان کرکٹرز کو 20 ستمبر سے 6 اکتوبر تک کے لیے این او سی فراہم کیا ہے، دوسری جانب، زمبابوے کرکٹ بورڈ نے زم ایفرو ٹی10 کرکٹ لیگ کے لیے منتخب پاکستانی کھلاڑیوں کی تصدیق کے لیے بھی پی سی بی سے رابطہ کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: رونالڈو کی تلاوتِ قرآن کرتے وائرل ویڈیو کی حقیقت سامنے آ گئی

پی سی بی نے این او سی کے لیے گرین سگنل تو دیا ہے، لیکن پی سی بی کا مؤقف ہے کہ چیمپئنز ون ڈے کپ کھیلنے والے کھلاڑیوں کو ہی این او سی نہیں ملے گا، تاہم، جو کرکٹرز چیمپئنز لیگ نہیں کھیل رہے انہیں این او سی دیا جا سکتا ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں