Tuesday, January 7, 2025
ہومSportsچیمپئنز ون ڈے کپ: اسامہ میر بقیہ میچز نہیں کھیلیں گے

چیمپئنز ون ڈے کپ: اسامہ میر بقیہ میچز نہیں کھیلیں گے


اسامہ میر— فائل فوٹو

چیمپئنز ون ڈے کپ کی ٹیم پینتھرز کے کھلاڑی اسامہ میر بقیہ میچز نہیں کھیلیں گے۔

ذرائع کے مطابق اسامہ میر فیملی مصروفیات کی وجہ سے انگلینڈ روانہ ہو رہے ہیں، وہ چیمپئنز کپ کے صرف 4 میچز کے لیے دستیاب تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسامہ میر پاکستان کرکٹ بورڈ کو فیملی مصروفیات کا پہلے ہی بتا چکے تھے، آج کا میچ اسامہ میر نے طبیعت کی خرابی کی وجہ سے نہیں کھیلا۔

وہ 2 روز قبل فوڈ پوائزننگ کے بعد کمزوری محسوس کر رہے تھے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں