Sunday, December 29, 2024
ہومSportsچیمپئنز ون ڈے کپ کی فاتح ٹیم پینتھرز پر انعامات کی بارش

چیمپئنز ون ڈے کپ کی فاتح ٹیم پینتھرز پر انعامات کی بارش



(ارسل خان درانی) چیمپئنز ون ڈے کپ کے فائنل میچ میں یو ایم ٹی مارخورز کو یک طرفہ مقابلے کے بعد شکست دے کر چیمپئن بننے والی لیک سٹی پیتھرز کی ٹیم پر انعامات کی بارش ہو گئی۔

 چیمپئنز ون ڈے کپ کی فاتح ٹیم پینتھرز کو 3 کروڑ کی انعامی رقم دے گئی جبکہ دوسرے نمبر پر آنے والی مارخورز  کی ٹیم کو ڈیڑھ کروڑ کی انعامی رقم ملی، پینتھرز کے ساجد علی پلیئر آف دی فائنل میچ قرارپائے اور ان کو 50 ہزار روپے کیش انعام دیا گیا، ٹورنامنٹ کے بیسٹ وکٹ کیپر کا ایوارڈ عثمان خان کو دیا گیا، انرجیٹک پلئیر آف دی ٹورنامنٹ بھی عثمان خان قرار پائے، عثمان خان ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ سکور کرنے والے کھلاڑی ہیں۔

بہترین باؤلنگ کرنے پر محمد حسنین ٹورنامنٹ کے بہترین بولرکا ایوارڈ دیا اور 10 لاکھ کیش بطور انعام دیا گیا، محمد حسنین پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کا ایوارڈ بھی لے اڑے، انہوں نے ٹورنامنٹ میں کل 17 وکٹیں حاصل کیں، پلیئر آف دی ٹورنامنٹ قرار پانے والے محمد حسنین کو 10 لاکھ کیش انعام اور گاڑی بھی دی گئی، اس موقع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے فاسٹ باؤلر محمد حسنین نے کہا کہ میں اللّٰہ کا بے حد شکر گزار ہوں، کوشش کی کہ بہترین پرفارمینس دوں، ٹریننگ پر فوکس کیا تب ہی اچھا پرفارم کر پایا، لائن میں بولنگ کی، باؤلنگ کوچ نے بہت زیادہ رہنمائی کی۔

اختتامی تقریب کے دوران اظہارِ خیال کرتے ہوئے پینتھرز کے کپتان شاداب خان نے کہا کہ پورے ٹورنامنٹ میں اچھا کراؤڈ دیکھنے کو ملا، فیصل آباد کے کراؤڈ کا شکریہ، کوشش کی اور پوری تیاری سے میدان میں آئے، کھلاڑیوں نے پریشر پر قابو پایا اور اچھی کارکردگی پیش کی، ٹیم نے ذمہ دارانہ طریقے سے کھیلا۔

مارخورز کو رنرز اپ کی ٹرافی سے نوازا گیا، کیپٹن افتخار احمد نے ٹرافی وصول کی، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مارخور کے کپتان افتخار احمد نے کہا کہ فائنل میچ میں اچھی پارٹنرشپ نہیں ہو سکی، آج پینتھرز کا دن تھا، پینتھرز نے بہترین کرکٹ کھیلی، جس طرح پینتھرز نے کھیل پیش کیا وہ اس جیت اور ٹرافی کے حق دار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: محمد یوسف کی سلیکشن کمیٹی سے مستعفی ہونے کی وجہ سے سامنے آگئی 

وفاقی وزیر داخلہ و چیئرمین پی سی بی محسن نقوی  بحریہ ٹاؤن چیمپئنز ون ڈے کپ کی اختتامی تقریب میں شرکت کے لئے فیصل آباد کے اقبال اسٹیڈیم پہنچے، اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے، چیف سیکرٹری پنجاب بھی چیئرمین پی سی بی کے ہمراہ موجود تھے، ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ ندیم ناصر، آر پی او ڈاکٹر عابد علی بھی اختتامی تقریب میں شریک ہوئے۔

 چیئرمین پی سی بی نے نئی روایت قائم کردی، انہوں نے اختتامی تقریب پر گراؤنڈ سٹاف کو شاباشی دی، وہ خود چل کر پچ پر پہنچے، انہوں نے بال بوائز، پچ کیئر ٹیکرز کو بھی شاباشی دی، چیمپئنز ون ڈے کپ کی اختتامی تقریب ختم ہوتے ہی چیئرمین پی سی بی محسن نقوی اقبال اسٹیڈیم سے روانہ ہو گئے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں