Friday, January 3, 2025
ہومSportsچیمپئنز ٹرافی بھارتی کرکٹ بورڈ اور آئی سی سی کے درمیان معاملہ...

چیمپئنز ٹرافی بھارتی کرکٹ بورڈ اور آئی سی سی کے درمیان معاملہ طے کروانے کیلئے تین ملکوں کی انٹری



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل اور بھارتی کرکٹ بورڈ کے درمیان چیمپئنز ٹرافی کے معاملے پر ڈیڈ لاک برقرار ہے جسے ختم کروانے کیلئے آسٹریلیا ، نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کرکٹ بورڈ نے اینٹری مار دی ہے ۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز نے ذرائع سے دعویٰ کیاہے کہ تینوں کرکٹ بورڈز نے آئی سی سی سے رابطہ کیا ہے اور معاملے کو جلد حل کروانے پر زور دیاہے ، بورڈز کا کہناتھا کہ ٹرافی پر غیر یقینی صورتحال ہے تمام چیزوں سے آگاہ کیا جائے، ٹرافی کا شیڈول بھی جاری نہیں ہوا، ابھی تک کوئی چیز واضح نہیں ، بھارت پاکستان نہ جانے کا کہہ رہاہے ، آئندہ کسی اور ملک میں جانے سے انکار کر سکتا ہے۔

تینوں ملکوں کے کرکٹ بورز نے پاکستان کے حق میں بات کی اور کہا کہ ابھی سے طے کر لینا چاہیے کہ چیمپئنز ٹرافی اور اگلے ٹورنامنٹس میں کیا ہوگا ۔

پاکستان نے ایک مرتبہ پھر سے آئی سی سی کو ہائبرڈ ماڈل پر واضح انکار کر دیاہے اور موقف اختیار کیاہے کہ وفاقی حکومت اس بار کسی قسم کا رسک نہیں لینا چاہتی ۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں