Wednesday, January 8, 2025
ہومSportsچیمپئنز ٹرافی: پی سی بی نے بال آئی سی سی کی کورٹ...

چیمپئنز ٹرافی: پی سی بی نے بال آئی سی سی کی کورٹ میں پھینک دی


—فائل فوٹو

چیمپئنز ٹرافی کے پاکستان میں انعقاد کے  معاملے پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی سے رابطہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی نے آئی سی سی کو اپنا مؤقف واضح کر دیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بال آئی سی سی کی کورٹ میں پھینک دی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی نے آئی سی سی سے مطالبہ کیا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی کا قابلِ قبول فارمولا بورڈ میٹنگ سے پہلے فراہم کیا جائے۔

ذرائع نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے واضح کیا ہے کہ ہائی برڈ کے تحت نیوٹرل وینیو پر بھارت کے ساتھ میچ قابل قبول نہیں ہے۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ اگر نیوٹرل وینیو پر بھارت کے ساتھ میچ کھیلنے کا فارمولا بنایا گیا تو پھر یہ فیصلہ بھی ہو گا کہ اگلے ایونٹس میں پاکستان بھارت میں جا کر نہیں کھیلے گا، آئی سی سی یہ بورڈ میٹنگ سے قبل طے کرے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی کو اپنا مؤقف واضح کرنے کے بعد آئی سی سی کے جواب کا انتظار ہے۔

واضح رہے کہ رات گئے قذافی اسٹیڈیم لاہور کے دورے کے دوران میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا تھا کہ چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہی ہو گی، آئی سی سی سے مسلسل رابطہ ہے۔

محسن نقوی کا بتانا تھا کہ قذافی اسٹیڈیم کی تعمیرِ نو کا کام 10 اکتوبر کو شروع ہوا تھا، اسٹیڈیم کی گنجائش 35 سے 40 ہزار تک ہو جائے گی، شائقین کرکٹ کا ویو بہت بہتر ہو جائے گا۔

انہوں نے کہا تھا کہ میں چاہتا تھا کہ راولپنڈی کا اسٹیڈیم بھی ساتھ تیار ہوتا، مجھے پنڈی اسٹیڈیم کی رپورٹ پہلے مل جاتی تو کچھ بہتر ہوتا۔

محسن نقوی نے کہا تھا کہ ساری صورتِ حال دیکھ کر آئی سی سی اجلاس سے بہتر چیز لے کر نکلیں گے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں