Saturday, January 4, 2025
ہومSports چیمپئنز ٹرافی کیلئے پاکستان آنے سے انکار پرپی سی بی نے بھارتی...

 چیمپئنز ٹرافی کیلئے پاکستان آنے سے انکار پرپی سی بی نے بھارتی کرکٹ بورڈ سے ایسی چیز مانگ لی کہ بڑی مشکل میں پڑ گیا 



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان کرکٹ بورڈنے بھارتی بورڈسے چیمپئینز ٹرافی 2025 کیلئے ہندوستانی حکومت کی جانب سے پاکستان جانے کی اجازت دینے سے انکار کا تحریری ثبوت مانگ لیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پی سی بی کے اعلیٰ حکام کا کہنا ہے کہ اگر ہندوستانی حکومت چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے پاکستان کے سفر کے لیے اپنی ٹیم کو اجازت دینے سے انکار کرتی ہے، تو اسے تحریری طور پر ہونا چاہیے۔ یہ بھارتی کرکٹ بورڈ پر ہے کہ وہ خط انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو فراہم کرے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پی سی بی ذرائع نے مزید کہا کہ بھارتی بورڈ کو ٹورنامنٹ سے کم از کم 5-6 ماہ قبل اور تحریری طور پر ہمیں اور انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو اپنی آمد سے متعلق آگاہ کرنا چاہیے تھا۔

گزشتہ برس بھارتی بورڈ کے نخروں کے باعث ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کو دباؤ میں لاکر بی سی سی آئی نے ایشیاکپ پاکستان میں کھیلنے سے انکار کردیا تھا جس کے باعث ٹورنامنٹ کو ‘ہائبرڈ ماڈل’ کے طور پر سری لنکا اور پاکستان میں کھیلا گیا۔

تاہم چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے دوٹوک الفاظ میں آئی سی سی پر واضح کردیا ہے کہ چیمپئینز ٹرافی 2025 کی میزبانی سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، بھارت کی ایونٹ میں شرکت کا ذمہ دار انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں انڈین میڈیا نے رپورٹس شائع کی تھیں کہ ٹورنامنٹ کو پاکستان سے منتقل کرنے پر آئی سی سی نے غور شروع کردیا ہے تاہم بعدازاں بھارتی بورڈ کے نائب صدر راجیو شکلا نے اِن رپورٹس کو مسترد کیا۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں