Saturday, January 4, 2025
ہومSportsچیمپئنز ٹرافی 2025ء: بھارت کی جگہ کون لے گا؟

چیمپئنز ٹرافی 2025ء: بھارت کی جگہ کون لے گا؟


— فائل فوٹو

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) چیمپئنز ٹرافی 2025ء کے لیے بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے پاکستان آنے سے انکار کے بعد بھارتی کرکٹ ٹیم کی جگہ کون لے گا، سوشل میڈیا پر تجاویز سامنے آ گئیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر آئس لینڈ کرکٹ کے آفیشل اکاؤنٹ نے اس تنازع کے حوالے سے دلچسپ پول کیا اور طنزیہ انداز میں آنے والے ٹورنامنٹ میں بھارت کی متبادل ٹیم کا نام جاننا چاہا۔

انہوں نے اس تنازع پر سوشل میڈیا صارفین کی آراء جاننے کے لیے سوال کیا کہ ’2025 کی چیمپیئنز ٹرافی میں ہندوستان کی جگہ کون سی ٹیم لے گی؟‘

چیمپئنز ٹرافی 2025ء: بھارت کی جگہ کون لے گا؟

آئس لینڈ کرکٹ کی جانب سے کیے گئے اس پول کے کمنٹس میں صارفین نے سری لنکا کا نام بڑی تعداد میں تجویز کیا۔

صرف یہی نہیں بلکہ دیگر شائقینِ کرکٹ کی بھی یہی خواہش ہے کہ اگر بھارت پاکستان آ کر چیمپئنز ٹرافی 2025ء نہیں کھیل سکتا تو پاکستان کو بھی نرمی دکھانے کی ضرورت نہیں ہے کہ بھارت کے بغیر ٹورنامنٹ پاکستان میں منعقد کیا جائے، اس ٹورنامنٹ کا ایک بھی میچ پاکستان سے باہر نہ کھیلا جائے۔

چیمپئنز ٹرافی 2025ء: بھارت کی جگہ کون لے گا؟

خیال رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025ء کا آغاز 19 فروری سے ہو رہا ہے، جس کی میزبانی کا اعزاز پاکستان کے پاس ہے۔

عارضی شیڈول کے مطابق لاجسٹک اور سیکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر پاکستان نے بھارت کے تمام میچ لاہور میں منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ چیمپئنز ٹرافی 2025ء کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے 3 مختلف مقامات کراچی، لاہور اور راولپنڈی کے اسٹیڈیمز کو اپ گریڈ کرنے کے لیے کروڑوں کی سرمایہ کاری بھی کر رکھی ہے۔

ایسے میں بھارتی کرکٹ بورڈ کی ہٹ دھرمی شائقین کرکٹ کو بہت مایوس کر رہی ہے۔

خیال رہے کہ بھارت نے آخری بار 2008ء کے ایشیاء کپ کے لیے پاکستان کا دورہ کیا تھا جہاں اسے فائنل میں سری لنکا سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں