Friday, December 27, 2024
ہومSportsچیمپئنز ٹرافی 2025 کے مجوزہ بجٹ کی تفصیلات سامنے آگئیں

چیمپئنز ٹرافی 2025 کے مجوزہ بجٹ کی تفصیلات سامنے آگئیں


فوٹو: فائل

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے مجوزہ بجٹ کی تفصیلات سامنے آگئیں جس کے مطابق ایونٹ کےلیے 7 کروڑ ڈالرز کا بجٹ مختص ہے۔

مجوزہ بجٹ میں سے ساڑھے تین کروڑ ڈالرز ٹورنامنٹ کے انتظامی اخراجات کےلیے مختص کیے گئے ہیں۔

اسی طرح دو کروڑ ڈالرز انعامی رقم اور ٹیموں کی فیس کےلیے مختص کیے گئے ہیں۔

ایک کروڑ ڈالر ٹی وی پروڈکشن کے اخراجات کےلیے رکھے گئے ہیں جبکہ کسی غیر متوقع صورتحال سے نمٹنے کےلیے 50 لاکھ ڈالرز کا علیحدہ فنڈ رکھا گیا ہے۔

واضح رہے کہ چیمپئنز ٹرافی 19 فروری سے 10 مارچ تک پاکستان میں شیڈول ہے۔ چیمپیئز ٹرافی کی تیاریوں کا جائزہ لینے آئی سی سی کی ایک ٹیم اگلے ماہ پاکستان آئے گی۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں