Sunday, December 29, 2024
ہومSportsچیمپئینز ٹرافی محسن نقوی اور جے شاہ میں ٹیلیفونک گفتگو ہونے کا...

چیمپئینز ٹرافی محسن نقوی اور جے شاہ میں ٹیلیفونک گفتگو ہونے کا امکان



( 24نیوز)چیمپئینز ٹرافی کے معاملے پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) سیکریٹری جے شاہ کے درمیان ٹیلیفونک گفتگو ہو نے کا امکان ہے۔

رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ چیمپئینز ٹرافی کے معاملے پر دونوں بورڈز کے درمیان بات چیت ہوسکتی ہے، بی سی سی آئی کے سیکریٹری جے شاہ اِن دنوں آئی سی سی ہیڈکواٹرز کے دورے پر ہیں جہاں وہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے اعلیٰ حکام سے ملاقات کریں گے۔رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ دونوں اعلیٰ بورڈ عہدیداروں کے درمیان گفتگو کے بعد ٹورنامنٹ کے شیڈول، بھارتی ٹیم آمد اور ہائبرڈ ماڈل پر بات چیت ہوسکتی ہے۔

دوسری جانب بھارتی بورڈ کی جانب سے اپنی ٹیم پاکستان بھیجنے سے انکار کے بعد پاکستان نے بھی دوٹوک موقف اپناتے ہوئے ٹورنامنٹ کی میزبانی سے پیچھے نہ ہٹنے اور ہائبرڈ ماڈل نہ ماننے پر قائم ہے، جس کی وجہ سے ٹورنامنٹ کے شیڈول میں تاخیر ہورہی ہے۔ادھر براڈکاسٹنگ کمپنی نے دھمکی دی کہ اگر آئی سی سی ایونٹ کا شیڈول اور اپنے مطالبات پورے نہ کیے تو قانونی کارروائی کی جائے گی۔  





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں